احمد ندیم قاسمی نمبر

شمارہ ۵، اکتوبر تا دسمبر 2006ء

سوانحی اشارے

نند کشور وکرم

نام: احمد شاہ
تاریخِ ولادت: 20نومبر1916، انگہ تحصیل وضلع خوشاب، پنجاب پاکستان
والد: پیر غلام نبی، وفات 1924
والدہ: ۔ ۔ ۔ وفات 1956
بھائی: بڑے بھائی پیرزادہ محمد بخش۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولز کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
بہن: ایک بڑی بہن (ممتاز صحافی ظہیر بابر کی والدہ) جن کا 1960 میں انتقال ہوا۔
چچا: پیرزادہ حیدر بخش جنھوں نے قرآن مجید کی تفسیر پڑھائی۔
ازدواجی زندگی: شادی 1948 میں خاندان کے قریبی عزیزوں میں ہوئی جو وادیٔ سوں کے گاؤں سَور کی میں آباد ہیں۔
اولاد:
.1 بڑی بیٹی۔ ناہید ندیم (ناہید قاسمی) شاعرہ ہیں۔
.2 نشاط ندیم شعر بھی کہتی تھیں، 1995 میں انتقال ہوگیا۔
.3 بیٹا نعمان ندیم۔
تعلیم: 1920 میں انگہ کی مسجد میں قرآن مجید کا درس، 1921-25 میں گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل اسکول کیمبل پور (اٹک) میں تعلیم پائی۔ 1930-31 میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخو پورہ میں زیرِ تعلیم اور 1931 میں میٹرک۔ 1931 میں صادق ایجرٹن کالج بہاؤلپور میں داخل ہوئے، 1935 میں بی.اے. کی ڈگری حاصل کی۔
پہلا شعر: 1926-27 میں پہلا شعر کہا۔
پہلی مطبوعہ تخلیقات:پہلی نظم 1931 میں مولانا محمد علی جوہر کی وفات پر کہی جو روز نامہ ’سیاست‘ لاہور میں چھپی۔ پہلا شعری مجموعہ 1942 میں اردو اکیڈمی لاہور سے اور پہلا افسانوی مجموعہ 1939 میں شائع ہوا۔
ملازمت: 1936 میں ریفارمز کمشنر لاہور کے دفتر میں بیس روپے ماہوار پر محرر کی حیثیت سے ملازم ہوئے اور 1937 تک یہیں کام کرتے رہے۔ 1939-41 کے دوران ایکسائز سب انسپکٹر، 1945-48 میں ریڈیو پشاور سے بحیثیت اسکرپٹ رائٹر وابستہ۔
صحافتی سرگرمیاں: 1941-45 میں ہفت روزہ’پھول‘ اور ’تہذیبِ نسواں‘ 1943-45 میں ماہنامہ ادبِ لطیف، 1947-48 میں ماہنامہ سویرا (چار شماروں) 1950 میں ماہنامہ ’’سحر‘‘ لاہور (ایک شمارہ) 1953-59 میں روزنامہ ’’امروز‘‘ لاہور کی ادارت کی اور اب 1964 سے ماہنامہ ’’فنون‘‘کی ادارت کر رہے ہیں۔
1952 میں روزنامہ ’امروز‘ لاہور میں کالم ’’حرف و حکایت‘‘ پھر اس اخبار کے ایڈیٹربن جانے پر کالم ’’پنج دریا‘‘ بھی لکھتے رہے۔ 1959 میں امروز سے الگ ہونے پر روزنامہ ’’ہلالِ پاکستان‘‘ میں ’’موج در موج‘‘ اور ’پنج دریا‘ کے نام سے فکاہیہ کالم نویسی۔ 1964-70 میں روزنامہ ’’امروز‘‘ لاہور میں کالم ’’حرف و حکایت‘‘ کی شروعات کی مگر پنج دریا کے بجائے نام ’’عنقا‘‘ رکھ لیا۔ اسی دوران روزنامہ ’’جنگ‘‘ کراچی میں کالم ’’لاہور۔ ۔ ۔ لاہور ہے۔‘‘ پھر جنگ کو چھوڑ کر روزنامہ ’’حریت‘‘ کراچی میں فکاہیہ کالم ’’موج در موج‘‘ اور ہفتہ وار کالم ’’لاہوریات‘‘ پیش کرتے رہے۔ اپریل 1972 میں دوبارہ امروز میں وہی کالم لکھنے لگے۔ 1964 سے امروز لاہور میں ادبی، علمی اور تہذیبی موضوعات پر ہر ہفتے مضامین لکھتے رہے۔
مطبوعات: افسانوی مجموعے:
.1 چوپال (دارالاشاعت پنجاب لاہور 1939)
.2 بگولے (مکتبہ اردو لاہور 1941)
.3 طلوع و غروب (مکتبہ اردو، لاہور، 1942)
.4 گرداب (ادارہ اشاعت اردو حیدرآباد دکن1943)
.5 سیلاب (ادارہ اشاعت اردو، حیدرآباد دکن 1943)
.6 آنچل (ادارہ فروغ اردو، لاہور 1944)
.7 آبلے (ادارہ فروغِ اردو لاہور 1946)
.8 آس پاس (مکتبہ فسانہ خواں، لاہور 1948)
.9 درو دیوار (مکتبہ اردو، لاہور1948)
.10 سناٹا (نیا ادارہ لاہور 1952)
.11 بازارِ حیات (ادارہ فروغِ اردو، لاہور 1959)
.12 برگِ حنا (ناشرین، لاہور 1959)
.13 سیلاب و گرداب (مکتبہ کارواں، لاہور 1961)
.14 گھر سے گھر تک (راول کتاب گھر، راولپنڈی1963
.15 کپاس کا پھول (مکتبہ فنون، لاہور 1973)
.16 نیلا پتھر (غالب پبلشرز، لاہور 1980)
.17 کوہ پیما (اساطیر، لاہور۔ 1995)
شاعری:
.1 دھڑکنیں (قطعات، اردو اکیڈمی۔ لاہور) 1942
.2 رِم جھم (قطعات ور باعیات، ادارہ فروغِ اردو۔ لاہور 1944
.3 جلال و جمال (شاعری۔ نیا ادارہ، لاہور 1946)
.4 شعلۂ گُل (قومی دارا لاشاعت لاہور 1953)
.5 دشتِ وفا (کتاب نما، لاہور 1963)
.6 محیط(التحریر، لاہور 1976)
.7 دوام (مطبوعات لاہور 1979)
.8 لوح و خاک (اساطیر لاہور 1988)
تحقیق و تنقید:
.1 تہذیب و فن (پاکستان فاؤنڈیشن لاہور 1975)
.2 ادب اور تعلیم کے رشتے (التحریر، لاہور 1974)
.3 علامہ محمد اقبال
ترتیب و ترجمہ:
.1 انگڑائیاں (مرد افسانہ نگاروں کا انتخاب، ادارہ اشاعت اردو حیدرآباد دکن 1944)
.2 نقوشِ لطیف (خواتین افسانہ نگاروں کا انتخاب، ادارہ اشاعتِ اردو حیدرآباد دکن 1944)
.3 پاکستان کی لوک کہانیاں (ازمیریلن سرچ، ترجمہ، شیخ علی اینڈ سنز لاہور)
.4 کیسر کیاری (مضامین، ڈرامے، تراجم، مکتبہ شعر و ادب، لاہور 1944
.5 منٹو کے خطوط بنام احمد ندیم قاسمی (ترتیب، کتاب نما، لاہور 1966
.6 نذیر حمید احمد خاں (ترتیب، مجلس ترقی ادب، لاہور 1977) میرے ہم سفر
بچوں کا ادب:
.1 تین ناٹک (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944
.2 دوستوں کی کہانیاں (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944
.3 نئی نویلی کہانیاں (پنجاب بک ایجنسی، لاہور 1944)
قاسمی سے متعلق کتابیں اور خصوصی نمبر:
.1 ندیم کی شاعری اور شخصیت (تحقیق) جمیل ملک۔
.2 احمد ندیم قاسمی کے بہترین افسانے، مرتبہ مظفر علی سید
.3 ندیم نامہ مرتب محمد طفیل، بشیر موجد مجلسِ ارباب فن، لاہور 1974
.4 مٹی کا سمندر مرتب ضیا ساجد مکتبہ القریش لاہور 1991
.5 احمد ندیم قاسمی۔ ۔ ۔ ایک لیجنڈ از شکیل الرحمٰن۔اساطیر لاہور
.6 ندیم نمبر مرتب صہبا لکھنوی ماہنامہ افکار کراچی 1976
.7 احمد ندیم قاسمی: شخصیت اور فن مرتب : نند کشور و کرم۔ عالمی اردو ادب دہلی۔1996۔
ہندی میں ’’اردو کہانی کار احمد ندیم قاسمی‘‘ مرتب نند کشور وکرم اندر پرستھ پرکاشن دہلی۔
اس کے علاوہ انگریزی، روسی، چینی، جاپانی، ہندی، پنجابی، بنگلہ، سندھی، گجراتی مراٹھی اور فارسی وغیرہ متعدد زبانوں میں کہانیوں اور شاعری کے تراجم۔
اعزازات و انعامات:
آدم جی ادبی ایوارڈ برائے دشتِ وفا (شاعری۔1963) آدم جی ادبی ایوارڈ برائے محیط (شاعری۔ 1976) آدم جی ادبی ایوارڈ برائے دوام (شاعری۔ 1979) پرائیڈ آف پرفارمنس حکومتِ پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز (1968) ستارۂ امتیاز حکومتِ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز (1980) عالمی فروغِ اردو ادب، دوحہ قطر۔
وفات: 10جولائی 2006، لاہور (پاکستان)۔

تشکر: اردو دنیا ستمبر 2006ء


تصویر

مشمولات

سمت

آپ بغیر کسی سافٹ ویر کے اردو لکھ سکتے ہیں، ای میل کر سکتے ہیں۔ گوگل میں اردو میں ٹائپ کریں اور اردو میں درست نتائج دیکھیں

اردو تحریر پرامداد 
اردو لائبریری
اردو کتابوں کی ای پبلشنگ
اردو کمپیوٹنگ کے مختلف پروجیکٹس
اردو کمپیوٹنگ کا سنگِ میل یاہو گروپ